ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جو ٹیکس چوری کو آسانی سے پکڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ انوسٹی گیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جو ٹیکس چوری کو روکنے کے اقدامات کرے گا۔ ٹیکس فراڈ انوسٹی گیشن ونگ میں انٹیلی جینس یونٹ قائم کیا جائے گا۔
ونگ میں لیگل، اکاؤنٹنٹس اور ڈیجیٹل فرانزک یونٹ قائم ہو گا جبکہ کرائم سین یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔
چیف انویسٹی گیٹر فراڈ ونگ کی سربراہی کرے گا۔ ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد پر ٹیکس چوری کی رقم کے برابر جرمانہ لگایا جائے گا۔
ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد پر کم از کم 25 ہزار روپے جرمانہ لگایا جائے گا۔ ایسے افراد کو 5 سے 10 سال کی قید کی سزا بھی دی جائے گی۔