google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملکی صنعت کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ملکی صنعت کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی

وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی صنعت کی بہتری کیلئے بجلی کے تاریخی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نےصنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 10روپے69 پیسے کی کمی کردی،صنعت اور برآمدات کے شعبے کیلئے بجلی کی قیمت34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کردی گئی۔

نیپرا نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی،وزیراعظم کے پیکج کے نتیجے میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا۔

صنعتوں کو یہ پیکج عالمی منڈی میں اشیاءکی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کیاگیا،پیکج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

پیکج سے صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی ، روزگار میں تیزترین اضافہ ہوگا۔صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …