google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 قوی خان ضرورت مند بچیوں کے رشتے ڈھونڈ کر شادیاں کرواتے تھے، افتخار ٹھاکر - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

قوی خان ضرورت مند بچیوں کے رشتے ڈھونڈ کر شادیاں کرواتے تھے، افتخار ٹھاکر

معروف کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ مرحوم اداکار قوی خان ضرورت مند گھرانوں کی بچیوں کے رشتے ڈھونڈ کر شادیاں کرواتے تھے۔

افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مرحوم اداکار قوی خان کے سماجی کاموں کے بارے میں بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کسی کا کبھی ملتان جانا ہو تو وہاں پر قوی خان فاؤنڈیشن موجود ہے جو نوجوان لڑکیوں کی شادیاں کروانے میں مدد کرتی ہے۔

افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ یہ فاؤنڈیشن لڑکیوں کی شادیوں کی مکمل ذمہ داری نبھاتی ہے یعنی پہلے لڑکیوں کے لیے اچھے رشتے ڈھونڈے جاتے ہیں اور پھر ان کے لیے مکمل جہیز تیار کروایا جاتا ہے یہی نہیں بلکہ فاؤنڈیشن شادی کے بعد بھی بچیوں سے رابطے میں رہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوی خان صاحب انتقال کر گئے ہیں لیکن ان کے جانے کے بعد اس فاؤنڈیشن کے پاس اب بھی اتنے فنڈز موجود ہیں کہ یہ کئی سالوں تک اپنا کام جاری رکھ سکتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …