google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزیر اعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب کا امکان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

وزیر اعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب کا امکان

وزیر اعظم شہباز شریف کے آج قوم سے خطاب کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بجٹ پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے خطاب میں دورہ چین سے متعلق بھی بات کریں گے۔

گزشتہ روز ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی ڈیجیٹائزیشن پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس چوروں، نادہندگان اور ان کی معاونت کرنے والوں کا سدِباب کر کے چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ تیاری کے دوران واضح ہدایات دی تھیں کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اولین ترجیح ٹیکس کی شرح کم کرنا اور ٹیکس دینے والوں کی تعداد بڑھانا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …