پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس میں وزراء اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی، جس کے بعد اسمبلی کی سیکیورٹی ایوان میں آ گئی۔
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے شور شرابا کیا گیا اور نعرے بھی لگائے گئے، اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے اطراف جمع ہوئے اور اسپیکر ڈائس کے سامنے بجٹ کی کاپیاں اچھال دیں، اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بھی لگائے۔
حکومتی اراکین اور وزراء جب اپوزیشن کو سمجھانے کیلئے آگے بڑھے تو اس دوران اراکین میں پہلے تلخ کلامی ہوئی اس کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک آگئی۔