محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی رہے گی، ملک کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا،کراچی سمیت سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ سندھ کے وسطی اورجنو بی اضلاع میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، دیر، سوات، کوہستان، چترال اور بالاکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔