google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 رواں مالی سال مہنگائی کے لیے مقرر کردہ ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

رواں مالی سال مہنگائی کے لیے مقرر کردہ ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان

ماہ مئی میں مہنگائی میں نمایاں کمی کے باوجود رواں مالی سال کے لیے مقررکردہ مہنگائی کا ہدف بھی حاصل نہ ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال اوسط مہنگائی ہدف سے زیادہ رہنے کا تخمینہ لگایا ہے اور ممکنہ طور پر مالی سال کے لیے مقرر کردہ مہنگائی کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

وفاقی حکومت نے جاری مالی سال کے لیے اوسط مہنگائی کا ہدف 21فیصد مقرر کیا تھا لیکن رواں مالی سال اوسط مہنگائی 23.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

مالی سال کے پہلے11 ماہ جولائی تا مئی اوسط مہنگائی 24.52 فیصد رہی تاہم بعد میں اس میں نمایاں کمی آئی جس کی وجہ سے اوسط شرح میں کچھ کمی رہنے کا امکان ہے۔

اس سال ابتدائی 11 ماہ کے دوران شہری علاقوں میں اوسط مہنگائی 25.06 فیصد اور دیہی علاقوں میں 23.76 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

مئی 2024 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر11.76 فیصد پرآگئی تھی جس کی وجہ سے اوسط مہنگائی میں نمایاں کمی آئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …