google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تجویز - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تجویز

آئندہ بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے اضافی ریونیو حاصل کرنے کے لیے نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تجویز کردیے گئے۔ 

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر ابتدائی مراحل میں 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

پٹرولیم مصنوعات پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے سے تقریباً 6 سو ارب روپے ریونیو متوقع ہے۔ 

آئندہ مالی سال کےلیے فنانس بل میں تمام سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے۔ سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے تقریباً ساڑھے 5سو ارب روپے اضافی آمدن متوقع ہے۔ 

اضافی ٹیکس ہدف پورا کرنے کےلیے سیلز ٹیکس کی شرح مزید 1 فیصد بڑھانے کا امکان ہے۔

سیلز ٹیکس شرح بڑھنے سے تقریباً 100 ارب روپے اضافی ریونیو متوقع ہے۔ سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے بڑھ کر 19 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

کمرشل درآمد کنندگان کےلیے درآمدی ڈیوٹیز کو ایک فیصد بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ 

کمرشل درآمد کنندگان پر ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے سے 50 ارب روپے کی اضافی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ 

آئندہ بجٹ کے لیے تمام ٹیکس تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردی گئی ہیں۔ سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے سے مہنگائی کی شرح بھی آئندہ مالی سال بڑھنے کا خدشہ ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ اضافی ریونیو حاصل کرنے کےلیے تجاویز ابتدائی مراحل میں ہیں، جن میں رد و بدل ممکن ہے۔ 7 سو ارب روپے مزید حاصل کرنے کےلیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …