google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 انسٹاگرام پر اشتہارات کو اسکپ نہ کرپانے کے فیچر کی آزمائش - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

انسٹاگرام پر اشتہارات کو اسکپ نہ کرپانے کے فیچر کی آزمائش

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے اپنی کمائی بڑھانے کے لیے صارفین کے درد سر کا سبب بننے والے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے (ان اسکپ ایبل ایڈ) نامی فیچر کی آزمائش جاری ہے، جس کے تحت کوئی بھی صارف اشتہار سے راہ فرار اختیار نہیں کر پائے گا۔

فیچر کے تحت انسٹاگرام صارف ایپلی کیشن پر دیے گئے اشتہار کو ایک خاص وقت تک دیکھنے کے بعد ہی ہٹا پائیں گے۔

فیچر کے تحت کوئی بھی صارف اس وقت اپنی اسکرولنگ کو آگے نہیں بڑھا پائے گا جب تک وہ ایپلی کیشن پر دیے گئے اشتہار کو نہ دیکھے گا۔

یعنی مذکورہ فیچر یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر اشتہارات کو دیکھنے والے فیچرز جیسا ہی ہے، یعنی فیچر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ انسٹاگرام صارف اشتہار کو خاص وقت تک دیکھے۔

رپورٹ کے مطابق ان اسکپ ایبل ایڈ کی آزمائش امریکا سمیت متعدد ممالک میں شروع کردی گئی اور مذکورہ فیچر پر صارفین نے اظہار برہمی بھی کیا۔

دوسری جانب انسٹاگرام نے بھی اشتہارات سے راہ فرار اختیار نہ کرپانے کے فیچر کو جلد پیش کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابھی فیچر پر آزمائش جاری ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …