بانی پی ٹی آئی نے سخت سیاسی موقف سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی کشیدگی کم کرنے اور پارلیمان کے اندر اور باہر روابط کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت مختلف جماعتوں سے پارلیمان کے باہر بات چیت کرے گی، پی ٹی آئی کی پارلیمان میں قیادت حکومتی اتحاد سے روابط کو بہتر کرے گی۔
کشیدگی کم کرنے اور اسٹیبلشمنٹ سے روابط کیلئے بھی 3 رکنی کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اداروں سے بہتر تعلقات کیلئے بیک ڈور روابط میں مصروف ہیں۔
کشیدگی میں کمی کیلئے پارٹی سیاسی و معاشی استحکام کے ایجنڈے پر ریاست کے ساتھ ہوگی۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی میں کمیٹیوں سمیت متعدد معاملات پر بات چیت سے آگے بڑھا جائے گا۔