google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 خوشاب ضلعی انتظامیہ کی گرد آور نوشہرہ کےخلاف کارروائی شروع - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

خوشاب ضلعی انتظامیہ کی گرد آور نوشہرہ کےخلاف کارروائی شروع

سرکاری اراضی کے ریکارڈ میں ہیر پھیر، اور مبینہ بدعنوانی میں ملوث گردآور کے خلاف حکومت پنجاب نے گھیراتنگ کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ خوشاب نے گرد آور نوشہرہ کو معطل کر کے اس کے خلاف پیڈا یکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی ہے

ذرائع نے بتایا ہے کہ نوشہرہ کے گرد آور پر سرکاری اراضی کے ریکارڈ میں مبینہ ہیر پھیر اور بدعنوانی کا الزام ہے، جس پر ضلعی انتظامیہ نے گردآور ربنواز کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کو دستیاب ایک خط نمبر523-M/Collecter/EAمیں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب پیڈا یکٹ کے تحت بد عنوانی میں ملوث گردا ٓور کے خلاف کارروائی کریں گے جبکہ عبدالحمید بھٹی اسٹیبلشمنٹ اسسٹنٹ اے ڈی سی آرافس ڈیپارٹمنٹل نمائندہ کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے۔

خط کی کاپی متعلقہ محکموں کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔ واضح رہے گردآور پر خوشاب کے قدیم قبرستان پر قبضہ کرکے اشٹام پیپرز کے زریعے رفاہ عامہ کے لیے مختص سرکاری اراضی کو آگے فروخت کرنے کابھی الزام ہے جس پر بلدیہ خوشاب کے سی ای او نے گردآور کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کوخط بھی لکھا تھا۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گرد آور کے خلاف کارروائی پیڈا ایکٹ 2006کے تحت کی جارہی ہے،جس کے نتیجہ میں ملازمت سے برخاست بھی کیا جاسکتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

’بسمل‘ میں ہمیں ہماری سوچ سے زیادہ امیر دکھایا گیا: سویرا ندیم

مقبول ڈرامے ’بسمل‘ میں امیر کاروباری شخص کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی سویرا …