اٹلی کی مسابقتی اتھارٹی نے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس کے ڈیٹا کے استعمال اور انتظام میں شفافیت کی کمی پر عالمی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پر 35 لاکھ یورو (38 لاکھ ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا۔
اے جی سی ایم واچ ڈاگ نے کہا کہ یہ جرمانہ غیر منصفانہ تجارتی طریقوںپر عائد کیا گیا ہے۔
اس نے ایک بیان میں کہاکہ میٹا انسٹاگرام پر رجسٹرڈ صارفین کو ویب کے ذریعے ان کے ذاتی ڈیٹا کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے بارے میں فوری مطلع کرنے میں ناکام رہا۔
اس نے یہ بھی کہا کہ میٹا نے صارفین کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی معطلی کا درست طریقے سے انتظام نہیں کیا۔
واچ ڈاگ نے کہا کہ بالخصوص، میٹا نے اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ اس نے فیس بک اکاؤنٹس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیسے کیا، چاہے وہ خودکار یاانسانی جائزے کے نتیجے میں ہو،
میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو معطلی کا مقابلہ کرنے کے امکان کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔