جامعات کی درجہ بندی کرنے والے ادارے کیو ایس نےدنیا بھر جامعات کی درجہ بندی 2025جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کی ایک بھی جامعہ دنیا کی 300 بہترین جامعات میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔
تاہم دو پاکستانی جامعات دنیا کی چار سو جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں مگر سندھ اور بلوچستان کی ایک جامعہ بھی ایک ہزار جامعات میں بھی نہیں جگہ بناسکیں۔
جبکہ دنیا کی 10 بہترین جامعات میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکا پہلے، امپیریل کالج لندن، برطانیہ دوسرے، آکسفورڈ یونیورسٹی، برطانیہ تیسرے، ہارورڈ یونیورسٹی چوتھے، کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ پانچویں، سٹینفورڈ یونیورسٹی چھٹے، ای ٹی ایچ زیورخ،سوئٹزرلینڈ ساتویں، نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور (NUS) آٹھویں، یو سی ایل لندن، برطانیہ نویں اور کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (کالٹیک) دسویں نمبر پر رہی۔
عالمی درجہ بندی کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد 315، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد353، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS)535، پنجاب یونیورسٹی لاہور 570،یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد 681-690، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (PIEAS) اسلام آباد 691-700، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد 711-720، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) لاہورلاہور 751-76، پشاور یونیورسٹی پشاور، پاکستان 901-950، یونیورسٹی آف لاہور 951-1000، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد (IIU) 1001-1200، جامعہ کراچی، پاکستان 1001-1200، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان 1201-1400 اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML)اسلام آباد، 1401 پر رہی۔