google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جنید خان کا ڈیبیو فلم ’مہاراجہ‘ کیلئے وزن کم کرنے کا انکشاف - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

جنید خان کا ڈیبیو فلم ’مہاراجہ‘ کیلئے وزن کم کرنے کا انکشاف

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے صاحبزادے جنید خان نے اپنی ڈیبیو بالی وڈ فلم کیلئے 26 کلو وزن کم کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے انکشاف کیا ہے کہ جنید نے دو برس کے عرصے میں اپنے جسم کو تبدیل کیا تاکہ وہ فلم کے کردار کے مطابق ڈھل سکے۔

ذرائع کے مطابق جنید خان اپنے والد کی طرح اپنے پروفیشن سے بہت زیادہ لگاؤ رکھتے ہیں اسی لئے انہوں نے فلم ’مہاراجہ‘ کیلئے سخت ترین محنت کی ہے۔

فلم ’مہاراجہ‘ میں جنید کے ساتھ جیدیپ اہلاوت اور شالینی پانڈے مرکزی کردار کریں گے اور یہ 14 جون کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

’مہاراجہ‘ کے ساتھ جنید خان دیگر پروجیکٹس پر بھی کام کررہے ہیں اور انہیں جاپان کی مختلف لوکیشنز پر اداکارہ سائی پلوی کے ساتھ شوٹنگ کراتے دیکھا گیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …