google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بہروز سبزواری کا عمران خان کے ساتھ ’مے خوری‘ کرنے کا انکشاف - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بہروز سبزواری کا عمران خان کے ساتھ ’مے خوری‘ کرنے کا انکشاف

سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اور سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے متعدد بار ایک ساتھ بیٹھ کر شراب پی۔

بہروز سبزواری حال ہی میں ایف ایچ ایم کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی اور عمران خان سے تعلقات پر کھل کر بات کی۔

بہروز سبزواری نے سیاست اور پاک فوج کی خدمات پر بات کرتے ہوئے فوج کی تعریفیں کیں اور کہا کہ ان کے نمبر سب سے اوپر ہیں، فوج سیلاب سے لے کر طوفانوں تک قوم کی خدمت کرتی ہے۔

اداکار نے عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے اور ان کا یقین ہے کہ قیدی نمبر 804 (عمران خان کا جیل میں قیدی نمبر) ضرور جیتے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا اور عمران خان کا 24 سال کا تعلق ہے، انہوں نے کئی بار ملاقاتیں کیں۔

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ سال 2007 اور 2008 میں جب الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عمران خان کے آنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی، تب عمران خان غصے میں آکر الطاف حسین کو ٹی وی سمیت ہر جگہ گالیاں دیتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار عمران خان کو سمجھایا کہ وہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو گالیاں نہ دیں، ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ بدمعاش ہیں، لیکن وہ انہیں گالیاں نہ دیں لیکن عمران خان ان کی بات نہ مانتے تھے۔

بہروز سبزواری نے دعویٰ کیا کہ لوگ عمران خان کے حوالے سے جھوٹ بولتے ہیں، وہ انہیں بدنام کرنا چاہتے ہیں۔

ان کے مطابق لوگ الزام لگاتے ہیں کہ عمران خان کوکین کا نشہ کرتے ہیں، یہ سب جھوٹ بولتے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کئی بار ایک ساتھ بیٹھ کر عمران خان کے ساتھ شراب پی لیکن عمران خان ایک ڈرنک سے زیادہ کبھی شراب نہیں پیتے تھے۔

بہروز سبزواری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عمران خان کے نشہ کرنے پر نئی بحث چھڑ گئی اور لوگوں نے اداکار کی ویڈیو پر مختلف قسم کے کمنٹس بھی کیے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …