google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جون کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

جون کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی

بجٹ سے قبل بجلی صارفین پر 46 ارب 61 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی کردی گئی۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافےکا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی کردی گئی جبکہ جولائی اور اگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسےکا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی، اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

واضح رہے کہ یکم جون کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے قیمتوں میں 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ جون میں 2 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ایک ساتھ ہوجائیں گی جس کے ساتھ بجلی کی فی یونٹ زیادہ سے زیادہ قیمت 65 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مارچ 2025 تک بجلی 12 روپے سستی کرنے کی تیاری

حکومت نجی آئی پی پیز ، سرکاری بجلی گھروں اور شمسی و پون بجلی کے …