google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان کی گولز کی بارش، کینیڈا کو 1-8 سے شکست - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

پاکستان کی گولز کی بارش، کینیڈا کو 1-8 سے شکست

نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا پر گولز کی بارش کردی، ایک کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

قومی ٹیم کے رانا عبدالوحید نے ہیٹ ٹریک سمیت چار گول کیے۔

پولینڈ کے شہر گینزنو میں جاری نیشنز کپ میں پاکستان اور کینڈا کے درمیان میچ یکطرفہ ثابت ہوا۔

پہلے کواٹر میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے دو ایک کی سبقت حاصل کی۔ پھر تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں پانچ گول کردیے۔ 

رانا عبدالوحید نے ہیٹ ٹریک سمیت چار گول کیے۔ غضنفر علی دو جبکہ عبدالرحمٰن اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …