google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بغیر لائسنس ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قرآن مجید کی تعلیم پر پابندی: یو اے ای - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بغیر لائسنس ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قرآن مجید کی تعلیم پر پابندی: یو اے ای

متحدہ عرب امارات نے بغیر لائسنس ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قرآن مجید کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یو اے ای کی جانب سے قرآن کی تعلیم کے حوالے سے سینٹر بنانے یا تعلیم دینے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، تاہم لائسنس کے بعد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قرآن پاک کی تعلیم دی جا سکتی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اسلامی رابطہ باڈی کی جانب سے اس حوالے سے تشویش کااظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد قدم اٹھایا گیا۔

اسلامی رابطہ باڈی کی جنرل اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں شہریوں کو غیر لائسنس شدہ سینٹرز اور افراد جو قرآن کی تعلیم دے رہے ہیں ان سے متعلق خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی حفاظت کے لیے مذہبی تعلیم کی درستگی کو یقینی بنانا ضروری ہے،

متحدہ عرب امارات میں آن ڈیجیٹل قرآن کی تعلیم دینے والے نا اہل ہیں اور مذہبی تعلیم کے حوالے سے بھی نااہل ہیں، جو کہ غلط مذہبی تعلیم، قرآن کریم کا غلط ترجمہ، غلط فہمی کا باعث بن سکتے ہیں۔

اتھارٹی کی جانب سے ایسے کئی غیر لائسنس والے افراد پر نظر رکھی گئی تھی جبکہ والدین کو بھی اس حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔

بنا لائسنس کے قرآن کی تعلیم دینے والوں پر 50ہزار درہم تک کا جرمانہ اور 2ماہ تک جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس طرح یو اے ای نے بغیر لائسنس قرآن مجید کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اتھارٹی کا قرآن کی تعلیم دینے والے افراد کے حوالے سے کہنا تھا کہ قرآن کی تعلیم دینے کے خواہش مند افراد21سال سے زائد عمر کے ہوں،

اچھے کردار کے حامل ہوں، جبکہ امیدوار پہلے کبھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہ گیا ہو، نہ ہی قانون کی خلاف ورزی میں ملوث ہوا ہو،

صحت کے حوالے سے بھی پر اطمینان ہو جبکہ امیدوار انٹرویو اور ٹیسٹ میں کامیاب ہو۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے …