کمپیوٹر تیار کرنے والی کمپنی ڈیل ٹیکنالوجیز کے بانی اور چیف ایگزیکٹو مائیکل ڈیل کو ایک دن میں تقریبا 12 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔
ایک رپورٹ کے مطابق ڈیل کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں 31 مئی کو گراوٹ دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں مائیکل ڈیل کو 11.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
ان کی دولت 11.7 ارب ڈالر کی کمی کے بعد 107 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے ، اس وقت وہ ابھی دنیا کے 13 ویں امیر ترین شخص ہیں۔
ماہرین کے مطابق ابھی تو آغاز ہے مائیکل ڈیل کے اثاثوں میں 21 ارب ڈالر سے زائد کی کمی آ سکتی ہے ،اس کی وجہ یہ ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سرورزپر کمپنی کی پالیسی کو پسند نہیں کیا گیا۔
مائیکل ڈیل کی دولت میں اضافہ ڈیل ٹیکنالوجیز کے حصص سے ہی ہوتا ہے جس کی بنیاد انہوں نے 40 سال قبل اس وقت رکھی تھی جب وہ ٹیکساس یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھے۔