google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، مری، گلیات، چکوال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، منڈی بہاءالدین، اور بہاولنگر میں آندھی اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

ہفتہ کو تربت اور سبی میں درجہ حرارت 48، جیکب آباد، لسبیلہ، اوکاڑہ، پسنی 47، بھکر، خیرپور، نورپور تھل، قصور، ڈی آئی خان، فیصل آباد، گوجرنوالہ، جھنگ، منڈی بہاؤالدین، موہنجوداڑواور سرگودھا میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …