google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکاروں کو ویڈیوز بنانے کی پابندی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکاروں کو ویڈیوز بنانے کی پابندی

خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکاروں و افسران پر سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنانے کی پابندی عائد کر دی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اہلکاروں و افسران کے سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنانے پر پابندی ہو گی۔

اہلکاروں کی جانب سے ویڈیوز اور کارکردگی سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اکثر اوقات ویڈیوز سے پولیس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کوئی مواد شیئر نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی نے پولیس افسران کو سوشل میڈیا پالیسی سے متعلق خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پولیس اہلکار مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کر رہے ہیں۔ مختلف غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس کا بھی حصہ ہیں۔

خط میں کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹی اور سنسنی خیز خبروں کو پھیلا کر پولیس کے مورال کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس لیے پولیس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور واٹس ایپ گروپس سے علیحدگی اختیار کریں۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے کہا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کوئی مواد شیئر نہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ جس کی باقاعدہ نگرانی کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …