google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان نے تیسرا میچ بھی جیت لیا، آسٹریلیا سیریز میں وائٹ واش - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

پاکستان نے تیسرا میچ بھی جیت لیا، آسٹریلیا سیریز میں وائٹ واش

پاک ۔ آسٹریلیا والی بال سیریز پاکستان نے جیت لی اور 3 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا وائٹ واش ہوگئی۔

پاکستان نے آخری میچ میں آسٹریلیا کو 0-3 سیٹ سے شکست دی اور گینگروز، گرین شرٹس کی فتوحات کا سلسلہ روکنے میں ناکام رہے۔

پاکستان نے تیسرا میچ 24-26، 20-25 اور 20-25 پوائنٹس سے جیتا۔

وزیراعظم یوتھ پروگروام کے چیئرمین رانا مشہود اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے چوہدری یعقوب کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔

پاکستان نے پہلے اور دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو 0-3 سیٹ سے شکست دی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نظر انداز 

رواں برس شیڈول اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو نظر انداز کر دیا گیا۔ …