google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ آج خلا میں بھیجے گا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستان دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ آج خلا میں بھیجے گا

پاکستان کے لئے ایک اور تاریخی دن، آج پاکستان دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 خلاء میں بھیجے گا۔

سپارکو کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ چین کی مدد سے خلاء میں لانچ کیا جائے گا، سپارکو کے مطابق پاک سیٹ ایم ایم ون چین کے ژی چیانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر کی مدد سے لانچ کیا جائے گا۔

دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مدار میں بھیجا جائے گا، پانچ ٹن وزنی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے۔

اس سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستان کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی، سیٹلائٹ زمین سے 36ہزارکلومیٹر کی اونچائی پر مدار میں داخل کیا جائے گا۔

سپارکو ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ کو زمین سے مدار تک پہنچنے میں تین سے 4روز لگ سکتے ہیں، سیٹلائٹ ای کامرس، ای گورننس کے علاوہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …