google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جعلی تعلیمی اسناد تیار کرنے والے 3 اداروں کے مالکان گرفتار - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

جعلی تعلیمی اسناد تیار کرنے والے 3 اداروں کے مالکان گرفتار

ماڈرن انسٹی ٹیوٹ آف انفورمیٹکس، جوہر انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد اور انٹرنیشنل کالج آف ایجوکیشن کے مالکان کو گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی تعلیمی اسناد تیار کرنے والے تین اداروں کے مالکان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ڈگریوں کے اجرا میں ملوث اداروں کے خلاف خلاف کاروائی کی۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ماڈرن انسٹی ٹیوٹ آف انفورمیٹکس، جوہر انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد اور انٹرنیشنل کالج آف ایجوکیشن کے مالکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں ذیشان زاہد، عمر فاروق اور احسن الدین شامل ہیں۔ ملزمان کو راولپنڈی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے عام شہریوں کو بھاری رقوم کے عوض جعلی ٹیکنیکل سرٹیفکیٹ، ڈگریاں اور کارڈز جاری کیے۔

ملزمان کے خلاف کارروائیاں نیوٹیک کی شکایت پر کی گئیں۔ ملزمان جعلی اور غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے چلا رہے تھے۔

ملزمان مذکورہ انسٹی ٹیوٹ میں جعلی ڈپلومے، سرٹیفکیٹ اور جعلی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث تھے۔

ملزمان جعلی اداروں کے نام سے مختلف اخبارات اور سوشل میڈیا پر داخلے کے اشتہارات لگاتے تھے۔

ان کے قبضے سے جعلی مہریں، ڈپلومہ اسٹیکرز، خالی سرٹیفکیٹس اور لیٹر ہیڈ بھی برآمد کر لیے گئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …