سندھ کی جامعات میں مستقل وائس چانسلر لگانے کے بجائے سفارشی بنیادوں پر وائس چانسلر لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ یونیورسٹی نوابشاہ کے پروفیسر محمد عثمان کہریو کو لاڑکانہ کی جنرل یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا ہے
جبکہ پروفیسر زاہد حسین کھنڈ سے لاڑکانہ کی جنرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے۔
یاد رہے کہ شیخ ایاز یونیورسٹی شکار پور، میرپور خاص یونیورسٹی، لاء یونیورسٹی، میٹروپولٹن یونیورسٹی اور بھٹ شاہ یونیورسٹی کئی ماہ گزرنے کے باوجود مستقل وائس چانسلر سے محروم ہیں اور ان عہدوں پر من پسند وائس چانسلر تعینات ہیں۔