ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے،
امریکی میگزین فاربز کے مطابق ان کی دولت 209.5 ارب ڈالر ہوگئی جو کہ برنارڈ آرنلٹ کی دولت سے 5.2 ارب ڈالر زیادہ ہے۔
ایلون مسک کی دولت میں اضافہ ان کے مصنوعی ذہانت کے نئے پروگرام ایکس اے آئی کی مالیت میں اضافے کے باعث ہوئی ہے،
ایکس اے آئی کی مجموعی دولت 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔
دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ کی مجموعی دولت 204.3 ارب ڈالر ہے جبکہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود جیف بیزوس کی مجموعی دولت 200 ارب ڈالر ہے۔