google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دلجیت دوسانجھ کنسرٹ میں ’جگنی‘ پر شاندار پرفارمنس - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

دلجیت دوسانجھ کنسرٹ میں ’جگنی‘ پر شاندار پرفارمنس

معروف بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے کنسرٹ میں پاکستانی گلوکار عارف لوہار کے مشہور گانے ’جگنی‘ پر شاندار پرفارمنس دی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلجیت دوسانجھ نے ’جگنی‘ گانا گاتے ہوئے عارف لوہار کی طرح سیاہ رنگ کا دھوتی کرتا بھی پہنا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر موسیقی کے شائقین کی جانب سے بھارتی گلوکار کی اس پرفارمنس پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ دلجیت دوسانجھ نے اس گانے کو اچھے انداز میں گایا ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ گانا صرف عارف لوہار کی آواز میں ہی اچھا لگتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …