خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت آمدن سے زائد قرض اور سود کی ادائیگی پر خرچ کرے گی۔
دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت آئندہ مالی سال 93 ارب 50 کروڑ روپے کے محاصل اکٹھا کرے گی۔
دستاویز کے مطابق حکومت کو آئندہ مالی سال 115 ارب 90 کروڑ روپے قرض اور سود کی مد میں ادا کرنے ہوں گے۔ پرنسپل ادائیگی کی مد میں 71 ارب 30 کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے۔
دستاویز کے مطابق حکومت 40 ارب روپے غیر ملکی امدادی اداروں اور 31 ارب 30 کروڑ وفاقی حکومت کو ادا کرے گی۔
دستاویز کے مطابق حکومت قرض پر سود کی مد میں 44 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ادائیگی کرے گی جبکہ اوور ڈرافٹ کی مد میں اگر رقم وصول کی گئی تو اس مد میں 30 کروڑ کا سود ادا کیا جائے گا۔