28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر ہونیوالی عام تعطیل پر کیمبرج بورڈ کے پاکستان میں جاری اولیولز اور اے لیولز کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا کہنا ہے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
فیڈرل بورڈ کے تحت اسلام آباد سمیت ملک بھر اور بیرون ملک ہونیوالے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں،
امتحانات اور پریکٹیکل یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد ملتوی کیے گئے۔اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سرکلر جاری کر دیا۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ہونے والے امتحانات بھی ملتوی ہوگئے،کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ادھر صوبائی وزیر یو نیورسٹیز اینڈ بورڈز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر میں 28 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔