google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا

آج بھی ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا، تاہم دوپہر کے بعد آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور جھکڑ چلیں گے اور بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی کے باعث شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔

بارشیں بلوچستان کے مختلف علاقوں، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہوں گی۔

آج اور کل کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور بدین میں آندھی کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ بارش کا فی الحال امکان نہیں۔

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو دڑو اور نوابشاہ میں 52 گری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

دادو، جیکب آباد51، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، سبی، بھکر، رحیم یار خان اور سکرنڈ میں 50 ڈگری  جبکہ ملتان، ڈیرہ غازی خان، خانپور اور پڈعیدن میں 49 ڈگری رہا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …