google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ڈریپ کی ایک بار پھر فارماسیوٹیکل کمپنیوں اور درآمد کنندگان کو وارننگ - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

ڈریپ کی ایک بار پھر فارماسیوٹیکل کمپنیوں اور درآمد کنندگان کو وارننگ

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک بار پھر فارماسیوٹیکل کمپنیوں اور درآمد کنندگان کو وارننگ دیتے ہوئے دو ہفتوں میں مقامی اور درآمد ہونے والی ادویات پر بار کوڈ لگانے کی ہدایت کر دی۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ ادویات کے ڈبوں پر بار کوڈ پرنٹ کرنے کا مقصد جعل سازی کو روکنا ہے، مقررہ وقت میں عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہو گی۔

اس حوالے سے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اتنے مختصر وقت میں ادویات پر بار کوڈ پرنٹ کرنا ممکن نہیں، ملک بھر میں بار کوڈ پرنٹ اور اسے ریڈ کرنے کا میکنزم نہیں ہے۔

 فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے کہا کہ باکسز پر بار کوڈ پرنٹ کرنے سے دوا کی لاگت بھی بڑھ جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …