google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی ایم ایف کا دودھ، گوشت کی قیمتیں مارکیٹ پر چھوڑنے کا مطالبہ - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

آئی ایم ایف کا دودھ، گوشت کی قیمتیں مارکیٹ پر چھوڑنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ دودھ اور گوشت کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے مارکیٹ پر چھوڑ دی جائیں۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے گوشت اور دودھ کی قیمت طے کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنر سے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دودھ اور گوشت کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے مارکیٹ پر چھوڑ دی جائیں۔

حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق سمری ای سی سی کو منظوری کیلیے بھیجی جائیگی۔

دوسری جانب وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے قیمتوں کی ڈی کیپنگ پر مشاورت طلب کی ہے۔ پاکستان ڈیری کیٹل اینڈ فارمرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …