google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 واٹس ایپ نے پروفائل فوٹو فیچر کی آزمائش شروع کر دی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

واٹس ایپ نے پروفائل فوٹو فیچر کی آزمائش شروع کر دی

میٹا کا انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مصنوعی ذہانت سے بنی پروفائل فوٹو لگا سکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی نے یہ نیا فیچر آزمائش کے لیے ایپ کے اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن 2.24.11.17 میں متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر ان افراد کے لیے مفید ہوگا جو پروفائل پکچر میں اپنی تصویر استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صارفین پروفائل پکچر سیٹنگز میں ایڈٹ آئیکون کو کلک کر کے کو اس فیچر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ تاہم، واٹس ایپ ممکنہ طور پر اس فیچر کے لیے ایک مخصوص ٹیب متعین کرے گا۔

اے آئی سے چلنے والا پروفائل پکچر جنریٹر صارفین کے مزاج، شخصیت یا رجحان کو منعکس کرتی تحریر پر مبنی تصاویر بنائے گا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کے لیے ممکنہ طور پر وہی لینگوئج ماڈل زیر استعمال ہے جو حال ہی میں میٹا اے آئی سرچ بار کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور اس کے اجراء کے متعلق فی الحال کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …