google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کے الیکٹرک نے بجلی کے ٹیرف میں بڑا اضافہ مانگ لیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

کے الیکٹرک نے بجلی کے ٹیرف میں بڑا اضافہ مانگ لیا

کے الیکٹرک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف 34 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔

کے الیکٹرک نے 2023 تا 2030 کا ملٹی ایئر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ کے الیکٹرک نے 7 سال کے ملٹی ایئر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے۔

ٹرانسمشن چارجز 3.48، ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

آپریشن اینڈ مینٹیننس 0.42 اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بجلی ٹیرف میں ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر شراکت داروں سے7 روز میں رائے مانگ لی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مارچ 2025 تک بجلی 12 روپے سستی کرنے کی تیاری

حکومت نجی آئی پی پیز ، سرکاری بجلی گھروں اور شمسی و پون بجلی کے …