google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی اے سی کی چئیرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے پر غور شروع - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پی اے سی کی چئیرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے پر غور شروع

قومی اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ کیلئے ایک مرتبہ پھر صورتحال متنازعہ ہوگئی ،

سنی اتحاد کونسل اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اس حوالے سے تاحال اتفاق نہ ہوسکا،

پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری،اس امکان کو یکسر مسترد نہیں کیا جاسکتا کہ نئی صورتحال میں قومی اسمبلی کی اس اہم قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کے حصے میں آجائے۔

تفصیلات کے مطابق پی اے سی چئیرمین شپ کے لیے سنی اتحاد اور حکومت میں تاحال اتفاق نہ ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اتفاق کے باعث حکومت نے پی اے سی کی چئیرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے پر غور شروع کردیا ،

پی اے سی کا چئیرمین پہلی مرتبہ باقاعدہ ووٹنگ سے بنائے جانے کا امکان ہے، ماضی میں کبھی چیئرمین پی اے سی کےعہدے کے لیے ووٹنگ نہیں ہوئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …