google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایرانی صدراور دیگر کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ایرانی صدراور دیگر کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی

نماز جمعہ کے پیش امام آل ہاشم نے کال اٹھائی اور بتایا کہ صدارتی ہیلی کاپٹر کو حادثہ ہوگیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی۔

سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نماز جنازہ پڑھائیں گے جس کے بعد ابراہیم رئیسی کو مشہد میں جمعرات کو سپرد خاک کیا جائے گا۔ 

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایران کے صدر اور وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام کی تبریز میں آخری رسومات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

وزيراعظم شہباز شریف ایرانی صدر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آج ایران جائيں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار افسوس کی قرارداد سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تفصیلات سامنے آگئیں

جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

خبر رساں اداروں کے مطابق تین ہیلی کاپٹروں میں سے ایک میں موجود ایرانی اہلکار غلام حسین اسماعیلی کا کہنا ہے کہ صدارتی ہیلی کاپٹر کا پائلٹ کانوائے کا انچارج تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی تو موسم ٹھیک تھا، پرواز کے 45 منٹ بعد صدارتی پائلٹ نے کہا کہ بادل سے بچنے کے لیے پرواز اونچی کریں۔

ایرانی اہلکار کے مطابق 30 سیکنڈ بعد ہمارے پائلٹ نے نوٹ کیا کہ صدر کا ہیلی کاپٹر غائب ہوگیا، ہمارےپائلٹ نے قریبی تانبے کی کان پر ہیلی کاپٹر اتارا۔ 

غلام حسین اسماعیلی کا کہنا تھا کہ صدر کے پائلٹ، وزیر خارجہ اور صدر کے محافظ کو فون کیا مگر جواب نہ ملا۔

حادثے سے متعلق انہوں نے مزید بتایا کہ نماز جمعہ کے پیش امام آل ہاشم نے کال اٹھائی اور بتایا کہ صدارتی ہیلی کاپٹر کو حادثہ ہوگیا، آل ہاشم کی موت ہیلی کاپٹر حادثے کے کئی گھنٹے بعد ہوئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …