ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ سے پہلے ہی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ ہوگیا، امریکا نے بنگلادیش کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے ہرادیا۔
آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی ٹاپ ٹین رینکنگ ٹیم کے خلاف امریکا کی پہلی فتح ہے۔
ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 153رنز اسکور کیے۔
بنگلادیش کی جانب سے توحید 58 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے، محمد ریاض 31، سومیا سرکار 20، لٹن داس 14 اور شکیب الحسن 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
امریکا نے 154 رنز کاہدف تین گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ نے 33 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، اس کے علاوہ کورے اینڈرسن نے 34 اور اسٹیون ٹیلر نے 28 رنز بنائے۔