google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 NAC کل کےاجلاس میں معاشی ترقی اعداد وشمار کے تخمینہ کی منظوری - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

NAC کل کےاجلاس میں معاشی ترقی اعداد وشمار کے تخمینہ کی منظوری

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی(NAC) کل کےاجلاس میں معاشی ترقی اعداد وشمار کے تخمینہ کی منظوری دی جائیگی ،

سیکرٹری منصوبہ بندی، چیف شماریات کی زیر صدارت اجلاس میں صوبوں، کشمیر،جی بی کے سیکرٹریز شریک ہونگے،اقتصادی شرح نمو کے تعین کیلئے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس کل 21مئی کو طلب کر لیا گیاہےجس میں معاشی ترقی کے رواں مالی سال کے عبوری اعداد وشمار کا تخمینہ پیش کیا جائیگا،

ذرائع کے مطابق اجلاس سیکرٹری منصوبہ بندی اور چیف شماریات کی زیر صدارت ہوگا اجلاس میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک ہونگے

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے 28مارچ کے اجلاس میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے اعدادوشمار کے تخمینہ جات کی منظوری دی گئی تھی جسکے تحت پہلی ششمائی میں پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 1.75فیصد ہوئی جس میں پہلی سہ ماہی میں 2.50فیصد اور دوسری سہ ماہی میں ایک فیصد ہو ئی ،

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں زرعی شعبے کی شرح نمو 5.02فیصد، صنعت کی شرح نمو منفی 0.84فیصد اور خدمات کے شعبے کی گروتھ 0.01فیصد رہی ،

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے 21مئی کا اجلاس میں رواں مالی سال کے مجموعی عبوری معاشی اعداد وشمار کے تخمینہ جات کی منظوری دی جائیگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نیشنل بینک ملازمین کو دیے گئے قرضوں کی ریکوری کی تحقیقات شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی …