google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان اور جرمنی کےدرمیان جدید طیاروں کی تیاری کا معاہدہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاکستان اور جرمنی کےدرمیان جدید طیاروں کی تیاری کا معاہدہ

پاکستان اور جرمن کمپنیوں کے درمیان جدید لائٹ ویٹ طیاروں کی تیاری کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ 

وزیر اعظم کی زیر قیادت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں،

غیر ملکی ایوی ایشن کمپنیاں پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ کیلئے تیار ہو گئیں۔ اس سلسلے میں اسکائی ونگز ایوی ایشن اور سیلیئر گروپ کمپنی کے درمیان سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

جرمن کمپنی سیلیئر اور پاکستان کی اسکائی ونگز ایوی ایشن مشترکہ طور پر اگلے سال سے جائروکاپٹر نامی لائٹ ویٹ طیارے تیار کریں گی۔

جرمنی میں تیار ہونے والا پہلا جائرو کاپٹر رواں سال اگست میں پاکستان پہنچے گا۔ ایئر ایمبولینس، فصل کے سپرے اور دیگر معاملات کے لئےجائروکاپٹرز کا استعمال ہو گا۔

اسکائی ونگز ایوی ایشن کے سی ای او نے کہا ہے کہ جائرو کاپٹرز کی پاکستان میں مینوفیکچرنگ سے ایوی ایشن صنعت کو فروغ ملے گا ،

انہوں نے بتایا کہ جائروکاپٹرز 160 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ اڑان کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان اور جرمن کمپنی کے درمیان معاہدے سے ایوی ایشن صنعت بہتری کی طرف گامزن ہو گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …