بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور اور راجکمار راؤ کی نئی فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کے دوسرے گانے کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
نامور فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے گانے ’اگر تم ہو‘ کا ٹیزر جاری کیا جسے مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔
کرن جوہر کے مطابق رومینٹک فلم کا دوسرا گانا ’اگر تم ہو‘ 20 مئی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔
دھرما پروڈکشن کے زیراہتمام بننے والی فلم کو شرن شرما نے ہدایت کاری دی ہے اور یہ 31 مئی 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کی کہانی دو میاں بیوی کے درمیان گھومتی ہے اور شوہر اپنی بیوی کے کرکٹ کے شوق کو پورا کرنے کیلئے جدوجہد کرتا ہے۔