google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 صدر رئیسی کے زندہ ہونے کی توقعات کم ہیں، ایرانی عہدیدار - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

صدر رئیسی کے زندہ ہونے کی توقعات کم ہیں، ایرانی عہدیدار

ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد صدر رئیسی کے بچنے اور زندہ ہونے کی توقعات کم ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ایرانی عہدیدار نے کہا کہ حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر مکمل طور پر جل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تمام مسافروں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔

اس سے پہلے ایرانی ریڈ کریسینٹ کے سربراہ نے بھی کہا تھا کہ صورتحال اچھی نہیں ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرچ ٹیمیں ایرانی صدر کے تباہ ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں۔ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی سے ملا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …