معروف اداکارہ سونیا حسین اور مقبول اداکار وہاج علی کی جانب سے حال ہی میں کرائے بولڈ فوٹوشوٹ پر مداح انہیں تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دیے۔
دونوں اداکاروں کے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈراموں نے بھی شائقین میں کافی مقبولیت حاصل کی اور اب دونوں کے فوٹوشوٹ پر بھی لوگ مختلف تبصرے کرتے دکھائی دیے۔
وہاج علی اور سونیا حسین نے حال ہی میں کلاتھنگ برانڈ کے لیے فوٹوشوٹ کروایا، جس میں دونوں کو انتہائی قریب سے رومانوی انداز میں دکھایا گیا۔
اگرچہ دونوں کے فوٹوشوٹ میں کوئی بھی بولڈ تصویر یا منظر نہیں تھا، تاہم دونوں کو انتہائی قریب سے رومانوی انداز میں دکھانے پر مداح برہم دکھائی دیے۔
جہاں مداحوں نے سونیا حسین کو آڑے ہاتھوں لیا، وہیں وہاج علی کے مداح بھی ان پر برہم دکھائی دیے۔
دونوں اداکاروں کے فوٹوشوٹ کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں، جہاں شائقین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
جہاں سوشل میڈیا صارفین نے وہاج علی اور سونیا حسین کو رومانوی فوٹوشوٹ پر آڑے ہاتھوں لیا، وہیں مداحوں نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور ان کی جوڑی کو بھی سراہا۔
بعض افراد نے دونوں کے فوٹوشوٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں سے فرمائشیں کیں کہ وہ جلد ہی پھر کسی ڈرامے میں ایک ساتھ مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں۔