صوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں تمام نجی و سرکاری اسکولز میں یکم جون سے چھٹیاں ہوں گی۔
صوبے بھر میں 14 اگست تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15 اگست سے اسکولز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔
دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بڑھتی گرمی کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی پر غور کر رہے ہیں۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے اوقات صبح 7 سے لے کرساڑھے 11تک کرنے پر غور کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو نے شدت اختیار کی تو مئی کے آخری 5 دنوں میں ا سکولز بند کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہیں،پہلے مرحلے میں اسکولوں کے اوقات کم کرنے کی جانب جا رہے ہیں۔