google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان و امریکا کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

پاکستان و امریکا کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور امریکا کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا۔

گزشتہ روز وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان کے جسٹس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ سے متعلق بھی گفتگو کی گئی، اعلامیہ کے مطابق فریقین نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

شزہ فاطمہ نے کہا پاکستان کا آئی ٹی و ٹیلیکام سیکٹر ترقی کر رہا ہے، خواہش ہے کہ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بزنس ٹو بزنس تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، امریکا کے ساتھ اشتراک سے گیمنگ انڈسٹری کے فروغ پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکا کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، موجودہ حکومت کی توجہ ڈیجیٹلائزیشن پر مرکوز ہے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلیکام سیکٹر میں مکمل تعاون کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ٹی آئی کا کوئی بھی رہنما جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی رہنما سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس …