google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 یمنٰی زیدی کی سیڑھیوں سے گرنے کی ویڈیو وائرل - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

یمنٰی زیدی کی سیڑھیوں سے گرنے کی ویڈیو وائرل

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداح ان کی خیریت کے لیے دعائیں کرتے دکھائی دیے۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سیڑھیوں سے گرنے کی اپنی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اسے دیگر شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

https://www.instagram.com/p/C66EySvs49N

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں اداکارہ کو سیڑھیوں پر چلنے کے دوران سینڈل کے پھسلنے پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے بڑی ایڑی والے سینڈل پہن رکھے ہیں اور وہ سینڈلز کے پھسلنے سے وہ اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں اور سیڑھیوں پر گر جاتی ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں اور امید کا اظہار کیا کہ انہیں زیادہ چوٹیں نہیں لگی ہوں گی۔

بعد ازاں یمنیٰ زیدی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ انہیں سیڑھیوں سے گرنے کے دوران زیادہ چوٹیں نہیں لگیں۔

اداکارہ نے اسٹوری میں لکھا کہ صدقہ دینے کی وجہ سے وہ زیادہ چوٹیں لگنے سے بچ گئیں اور انہیں صرف معمولی خراشیں آئی تھیں اور انہوں نے گرنے کے کچھ دیر بعد ہی منظر کی دوبارہ شوٹنگ مکمل کروائی۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے سیڑھیوں سے گرنے اور خود کو زیادہ چوٹیں نہ لگنے کی وضاحت دیے جانے کے بعد ان کے مداحوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یمنیٰ زیدی نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سیڑھیوں سے گرنے کی ویڈیو ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والے میگا کاسٹ ڈرامے جنٹلمین کی شوٹنگ کی ہے۔

جنٹلمین کو حال ہی میں گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جانے لگا ہے، ڈرامے میں اداکارہ کے علاوہ ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور احمد علی بٹ سمیت دوسرے بڑے اداکار شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …