google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 زارا نور عباس کی انڈسٹری میں واپسی - UrduLead
پیر , مارچ 31 2025

زارا نور عباس کی انڈسٹری میں واپسی

معروف اداکارہ زارا نور عباس نے بیٹی کی پیدائش کے بعد دوبارہ اسکرین پر واپسی کے لیے کمر کس لی ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصویر شیئر کی ہے جس میں  ان کو نیلے رنگ کا ٹاپ، ڈینم شرٹ، چھوٹے بال اور رنگین چشمہ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ سے شوٹنگ کا آغاز کر چکی ہے۔

اداکارہ نے اپنی مزید تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اشارہ دیا ہے کہ اُن کا نیا پروجیکٹ جَلد آنے والا ہے۔

واضح رہے کہ 27 مارچ 2024 کو زارا نور عباس اور اُن کے شوہر، اداکار اسد صدیقی نے اپنی پہلی اولاد، بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہا تھا۔

اس جوڑی نے اپنی بیٹی کا نام نور جہاں رکھا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …