google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گندم کی خریداری سےمتعلق نئی پالیسی تیار - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

گندم کی خریداری سےمتعلق نئی پالیسی تیار

گندم کی خریداری سےمتعلق نئی پالیسی تیار کر لی گئی جس کے تحت گندم کی خریداری میں محکمہ خوراک کا کردارختم ہو جائےگا۔

محکمہ خوراک پنجاب نے آئندہ سال گندم کی خریداری نہ کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق نئی پالیسی میں تجویز ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کسانوں سے براہ راست گندم خریدے۔

نئی پالیسی کےبعد محکمہ خوراک پر اسٹوریج کے اخراجات نہیں پڑیں گے کیونکہ محکمہ خوراک اس وقت سالانہ400 ارب روپے کا بوجھ برداشت کر رہا ہے۔

نئی پالیسی میں تجویز ہےحکومت عالمی قیمت کے مطابق مقامی گندم کی قیمت طے کرے گی۔

نئی پالیسی کے تحت چاروں صوبوں میں گندم کے یکساں نرخ مقرر کرنےکی تجویز ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …