google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر

سعودی ولی عہد کا وہ دورہ جس کا یہاں بہت چرچا تھا اب ایک ماہ سے زائد مدت کےلیے موخر ہوگیاہے۔

اس سے قبل سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ وہ 19 مئی کو پاکستان کے دوروزہ دورے پرآئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ان کا یہ دورہ اس وقت تک موخر ہوگیا ہے جب تک کہ دونں فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کرلیتے ۔ 

سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی اور اسے سعودی ولی عہد نے قبول بھی کرلیا تھا۔

اعلیٰ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے شہزادہ محمد بن سلمان حج اور عید الاضحی کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کریں چنانچہ اب ان کا دورہ جون کے تیسرے ہفتے میں ہوسکتا ہے۔ 

اس کا شیڈول بھی عید کے بعد ہی دونوں ممالک جاری کریں گے۔

شہزادہ محمد بن سلمان پہلے بھی دومرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکے ہیں اور دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ جونہی ان کا دورے کا شیڈول طے پاجائے گا وہ عوام کے سامنے لایاجائےگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …