google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آمنہ الیاس کو ایک بار پھر بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آمنہ الیاس کو ایک بار پھر بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کو ایک بار پھر نئے بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا ہے، جس کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر کمنٹ سیکشن بند کردیا۔

آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں ٹاپ لیس دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں ماڈل و اداکارہ نے ٹاپ کو پھولوں کے گلدستے سے ڈھانپ رکھا ہے، جس وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ماڈل کی جانب سے اپنے جسم کے اوپر کے حصے کو پھولوں سے ڈھانپنے کے انداز پر سوشل میڈیا صارفین نے اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان پر عریانی پھیلانے کا الزام بھی لگایا جب کہ انہیں اس طرح کی تصاویر شیئر کرنے پر شرم دلانے کی کوشش کی۔

زیادہ تر صارفین نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آمنہ الیاس ہمیشہ اس طرح کے بولڈ فوٹو شوٹ کرواتی ہیں اور وہ مغربی و بھارتی انداز کو کاپی کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ سیکشن کو محدود کردیا، جس کے بعد عام صارفین ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرنے سے محروم ہوگئے۔

اداکارہ کی بولڈ تصاویر کو دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے آمنہ الیاس کو تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم بعض صارفین نے اداکارہ کی تصاویر کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں خوبصورت بھی قرار دیا۔

مذکورہ بولڈ فوٹو شوٹ سے قبل بھی آمنہ الیاس کو متعدد بار تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …