google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اذلان شاہ کپ: پاکستان لیگ میچز میں ناقابل شکست - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

اذلان شاہ کپ: پاکستان لیگ میچز میں ناقابل شکست

30ویں سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا، یوں قومی ہاکی ٹیم لیگ میچوں میں ناقابل شکست رہی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا گیا پاکستان کا پانچواں لیگ میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے گول اسکور کیا جبکہ مخالف ٹیم کے لیوک ہولمز نے گول اسکور کیا۔

اس میچ کے بعد پاکستان کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ جاپان کے 10 پوائنٹس ہیں۔

پاکستان کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے اور کل شام کو ساڑھے 5 بجے قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کے مدمقابل ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …